امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، عملے کے لاپتا اہلکار کی تلاش جاری
امریکی بحریہ کا ’سی ہاک‘ ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے مطابق بحیرہ عرب میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتا اہلکار کی تلاش جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن کے حملے کا نتیجہ نہیں تھی اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں