چونیاں: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان طبیعت خراب ہونے پر اسپتال چھوڑ کر فرار
قصور کی تحصیل چونیاں کی ظہیرآبادکالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی کی جانب سے ندیم نامی با اثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پرملزمان لڑکی کواسپتال چھوڑکرفرار ہو گئے، سامنے آنے والی ویڈیومیں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑکرفرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نےلڑکی کی والدہ کوکال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں