اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آج کوئٹہ جائیں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے، جہاں وہ اپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کےواقعات سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان وزیراعظم کی آمد پر ان کا استقبال کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں