پاکستان عالمی کرپٹو اپنانے کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، بلال بن ثاقب

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین  بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی کرپٹو اپنانے کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

زیورخ میں عالمی فورم سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ  دنیا کے مالیاتی قواعد دوبارہ لکھے جا رہے ہیں، پاکستان ٹوکنائزڈ فنانس کے قواعد بنانے والوں میں شامل ہوگا، اب سوال اجازت کا نہیں، ڈیجیٹل اثاثوں کی بالادستی کا ہے اور ابھرتی معیشتوں کو مالیاتی مستقبل کے قواعد خود تشکیل دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان "پاکستان فرسٹ” حکمتِ عملی پر گامزن ہے، معاشی جدت کو روکنا نہیں، مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان دنیا کی بڑی ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹوں میں شامل ہو گیا اورپاکستان عالمی کرپٹو اپنانے کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گی۔

بلال بن ثاقب نے اسٹیبل کوائنز اور ٹوکنائزڈ منی پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نے پہلے ڈیجیٹل اثاثے اپنائے، اب ان کیلئے ضابطے بنا رہا ہے، عالمی مالیاتی نظام کی نئی تشکیل میں پاکستان فعال کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے