تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، تاجر دوست سکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔
چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں