بنگلادیش :طلبہ اور انصار فورس کے جوانوں میں تصادم، درجنوں زخمی
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طلبہ اور پیراملٹری فورس ’انصار فورس‘ کے جوانوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 50 افراد زخمی ہو گئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ اور انصار فورس میں تصادم اتوار کی رات 9 بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد فوج کے جوانوں نے حالات پر قابو پایا۔تصادم اس وقت شروع ہوا جب ڈھاکا میں انصار فورس کے جوان سیکرٹریٹ کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کرکے بیٹھے ہوئے تھے اور ایسے میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ڈنڈے ہاتھوں میں لیے مارچ کرتے ہوئے وہاں پہنچے جس کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔
ایک طالبعلم نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ انصار فورس نے کچھ مشیروں اور حکومتی عہدیداروں کو سیکرٹریٹ میں محدود کر رکھا ہے جس کےبعد طلبہ نے سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے انصار فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 9 سینئر ممبران کا تبادلہ کر دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں