کراچی: میٹروپول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا
کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سارنگ نامی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈاکٹر رکشے میں اپنی بیوی کے ساتھ جارہا تھا، مسلح ملزمان گاڑی میں آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ملزمان میاں بیوی کا پیچھا کر رہے تھے۔
ڈاکٹر سارنگ گلستان جوہر چورنگی پر نجی اسپتال میں نوکری کرتے تھے، مقتول کی بیوی کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔
ادھر نیوکراچی سیکٹر 11 بی میں فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگئے، زخمی تاجر کو کچھ عرصہ قبل بھتے کی پرچی ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں