سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1100 روپے  کا اضافہ ہوا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار  349 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 4687 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے