باکسر محمد وسیم کو پاسپورٹ نہ مل سکا،ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ

ڈنمارک ایمبیسی سے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کی مالٹا میں ہونے والی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے لیکن اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہیں مل سکا ۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےلیے اپنے پیغام میں محمد وسیم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کرتا ہوں ، پاسپورٹ نہیں ملا تو مالٹا میں 4 اکتوبر میں شیڈولڈ فائٹ کی تیاری متاثر ہوگی۔

محمد وسیم کا بتانا ہے کہ ڈنمارک کے ویزے کیلئے 22 جولائی کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا، فائٹ قریب ہے اور پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پر مشکلات ہیں۔ 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کےلیے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں، جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے