سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی

 

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج بڑی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہوکر 5272 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے