وہ 4 کریکٹرز جن کو ٹائپ کرنے پر آئی فون کی ہوم اسکرین کریش ہوسکتی ہے
آئی فون صارفین خبردار، وہ چار کریکٹرز جن کو ٹائپ کرنے پر آپ کے آئی فون کی ہوم اسکرین کریش ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایک نئے سافٹ وئیر بگ کے باعث آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کی ہوم اسکرین کریش ہو رہی ہے۔ ویسے تو اسکرین کریش ہونے سے ڈیوائس کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں مگر اسے آزمانے کی کوشش کرنے سے گریز کریں تاکہ آپ کا قیمتی آئی فون محفوظ رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون پر تین مخصوص جگہوں پر دو بار انورٹڈ ڈبل کامہ اور دو بار کولن ٹائپ کرنے سے ڈیوائس میں اسپرنگ بورڈ نامی ایپ کریش ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں