معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے
ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل اورشیخ زید اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے بتایاکہ سلمان گیلانی 74 برس کے تھے،دل اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعرسیدسلمان گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ سید سلمان گیلانی بلندپایہ شاعر، باکمال نعت خواں اورعمدہ نثرنگارتھے۔
ان کا کہنا تھاکہ سلمان گیلانی مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے، سلمان گیلانی مرحوم ہمارے خانوادے کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں