2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 3.58 ارب ڈالر وطن بھیجے جن میں سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 81 کروڑ ڈالر بھیجے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ، برطانیہ سے 56 کروڑ اور یورپی ممالک سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2025 کی کم ترین ترسیلات زر جنوری میں 3 ارب ڈالر رہیں، مارچ 2025 میں سال کی سب سے زیادہ ترسیلات 4.05 ارب ڈالر رہیں جب کہ سال 2025 کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 3.34 ارب ڈالر رہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں