سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔

 

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402  روپے ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں رواں سال فی تولہ سونے کی قیمت میں اب تک 2 لاکھ 262 روپےکا اضافہ ہو چکا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے