حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا۔

یونیسف، ورلڈفوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔

مزید برآں تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس بھی دی جائے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی امداد کیلئےجزوی طور پر کھولا گیا ہے،ہمارا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم سرحد و تجارت تاحال بند ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے