سمندری طوفان کے دوران کیچڑ میں 3 دن تک دبے رہنے والاآئی فون بالکل ٹھیک نکلا

اگر کوئی اسمارٹ فون کسی وجہ سے زمین میں دفن ہو جائے تو اس کے خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

مگر فلپائن میں ایک آئی فون 17 پرو حیران کن طور پر سمندری طوفان کے دوران کیچڑ میں دب جانے کے باوجود خراب نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے بتایا کہ فلپائن میں سمندری طوفان Kalmegi کے دوران اس کا گھر تباہ ہوگیا تھا اور اسے بچنے کے لیے بھاگنا پڑا۔

یہ فرد گھر کی چھت پر پناہ لینے کی کوشش کے دوران پانی میں گرگیا تھا۔

اس نے بتایا کہ ‘میں چھت پر گیا تاکہ خود کو ڈوبنے سے بچا سکوں مگر پھسل کر نیچے سمندری پانی میں گرگیا’۔

وہ 15 منٹ تک پانی میں رہا اور پھر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، مگر اس دوران آئی فون 17 پرو ہاتھ سے نیچے گرگیا اور کیچڑ ملے پانی میں بہہ گیا۔

اس فرد کے مطابق فون 3 دن تک غائب رہا اور جب سمندری پانی اترا اور اس کے زخم ٹھیک ہوگئے تو وہ اپنے تباہ شدہ گھر پر واپس گیا۔

وہاں حیران کن طور پر اس نے اپنے آئی فون کو دریافت کرلیا جو آدھا کیچڑ میں دبا ہوا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ ‘3 دن تک یہ فون کیچڑ میں رہا اور جب میں نے اسے ڈھونڈا اور چارج کیا تو یہ فوراً ہی کام کرنے لگا، اسکرین پر کوئی خراش نہیں تھی جبکہ وہ بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا’۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے