پنجاب میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثرین ہیں، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے صوبے میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 3 بڑے دریاؤں کے سیلاب سے 2 ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، جن میں دریائے چناب کے پانی سے 1 ہزار 169، دریائے راوی سے 462 اور دریائے ستلج سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔
وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں 351 ریلیف اور میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے فعال ہیں، اور موسلادھار بارش کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں