صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق

ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر چین کے ساتھ فولادی بھائی چارے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

صدر مملکت نے بیجنگ اور گانسو میں حالیہ سیلاب پر چینی عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی تکمیل کا ایک اہم منصوبہ ہے جبکہ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے