صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی اور بونیر تباہی کی داستان پیش کرنے لگے ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر  ہیں اور فضا سوگوار ہے۔

صوابی میں آنے والے کلاؤڈ برسٹ سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی، مرنے والوں میں بچےاور خواتین شامل ہیں جبکہ 20 گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔

کمشنر مردان ڈویژن کےمطابق ملبے سے تین لاشوں کو نکالا گیا،  زندہ  حالت میں نکالا گیا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مزید لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔صوابی اوربونیر میں سیلاب سے مرنےوالوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کو اپنی جنت بنایا تھا، سیلاب میں اب کچھ نہیں بچا۔

کمشنر مردان کا کہنا ہے کہ صوابی میں ریلےمیں بہہ جانے والےمزید3 افراد کی لاشیں مل گئیں،  سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی،  6 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کےلواحقین کو20 ،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے