پنجاب کا جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
پنجاب حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف نے کالے ہرن اور تلور کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تھرمل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا جن کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتا لگاتی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات نے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ابتدائی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار تمام جنگلی حیات کا سروے ہورہا ہے تاکہ ان کی تعداد، رہائش کے مقامات اور تحفظ کے لیے ضروری ڈیٹا حاصل ہوسکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں