چند جرنیلوں اور ججز نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، قوم کو بجلی بلوں کے بحران سے نکالیں گے۔ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے