’لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ‘، سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنیکی اپیل

ڈی جی  پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کا ساتواں سپیل جاری ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جب کہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ زیادہ پہاڑی علاقوں میں ہے۔

عرفان علی کاٹھیا  نے کہا کہ دریائے سندھ میں ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی بہہ رہا ہے، دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو منتقل کیا جارہا ہے، خطہ پوٹھوہار میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے چکوال، جہلم اور پنڈی میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، مری ایکسپریس وے پر آج بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے لہٰذا سیاحوں سے گزارش ہے مری کا رخ نہ کریں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے پی سےرابطہ کیا ہے، حکومت پنجاب اور کے پی حکومت رابطے میں ہیں، پنجاب حکومت کے پی عوام کی ہر ممکن امداد کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے