پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11 ملین ڈالر بڑھ کر 14 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافہ کرنسی کے استحکام اور درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ذخائر میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں