ژوب میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی بھر پور کارروائی 33 خوارج ہلاک
ژوب میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل وحرکت کا پتا لگایا اورموثرطور پربھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمدہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں