پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ 3 ٹی20 میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اب 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کرے گی۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، جبکہ بقیہ 2 میچز 10 اور 12 اگست کو فلوریڈا کے لاڈرہل میں واقع سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں کھیلے جائیں گے۔
سلمان آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ یہ مسلسل 7واں موقع ہے جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 سیریز میں شکست دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے دوروں پر کامیابی کے بعد مرکزی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ چوتھی مسلسل ہوم ون ڈے سیریز جیتی جا سکے۔
پاکستان سکواڈ محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد اور سلمان آغا پر مشتمل ہو گا ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شائی ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، جیڈیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جسٹن گریویز، عامر جنگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موتی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلس اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں