ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کا آئندہ صدر بننے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں‘۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نے زور دے کر کہا کہ معرکہ حق کے بعد جو سیاسی تجزیے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ محض افسانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ ہے اور ادارے کو غیر ضروری سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش ہے۔

انٹرویو کے دوران جب ’دی اکانومسٹ‘ نے بھارت کے ممکنہ فوجی حملے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت بیانات کا حوالہ دیا، تو ترجمان پاک فوج نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا جواب نہ صرف بھرپور ہوگا بلکہ غیر روایتی بھی ہوسکتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے