بالاکوٹ میں پہاڑسرک گیا، دریائے کنہار کارخ تبدیل ہونے کاخدشہ
بالا کوٹ میں پہاڑی تودہ گرنے کے باعث دریائے کنہار کا رخ تبدیل ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے سیاحتی شہر بالاکوٹ میں ایک پہاڑ سرکنے کے بعد مقامی آبادی میں خوف وہراس پایا جاتاہے ۔ مہانڈری کے علاقے میں پہاڑ کا ایک بڑا حصہ سرک کردریائے کنہار میں جاگرا اورمزیدلینڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے۔منورنالے سے متاثرہ اس علاقے میں 40 سے زائد گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جس جگہ سے پہاڑ سرک کر دریا میں گرا وہاں مقامی آبادی انتہائی خوفزدہ ہے اور پہاڑ پر موجود بعض مکانات میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جتنا بڑا تودہ دریائے کنہار میں گرا ہے اس کے نتیجے میں یہاں نئی جھیل بننے کاخدشہ ہے ۔
واضح رہے کہ پہاڑی تودہ گرنے سے جھیل بننے کے واقعات پاکستان میں پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان میں عطاء آباد جھیل اس حوالے سے ایک اہم واقعہ سمجھا جاتاہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں