کیمرون کے 92 سالہ صدرکا آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان
کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا نے مسلسل آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر پال بیا 1982 سے اقتدار میں ہیں اس وقت دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔
کیمرون کےصدر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے ان کاعزم ان سنگین چیلنجز کے مطابق ہے جن کا ملک کو سامنا ہے۔
کیمرون کےصدرنے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی اور 2018 میں متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ لے کر جیتے تھے۔12 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں پال بیا کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں