پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے  اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں زبردست تیزی ہے اور گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ریکارڈ ساز کاروبار ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سٹاک ایکسچینج کی  ایک لاکھ 35 ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے پر مسرت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے