پنجاب اسمبلی :حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع کے نام آج سپیکر کو ارسال ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل اتوار کو ہو گا، مذاکرات کامیاب ہونے پرسپیکر معطل ارکان کیخلاف ریفرنس ڈارپ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے