صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا۔کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکا آنے  والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔رواں ہفتے صدر ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کرچکے ہیں کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے