مونس علوی کی بطور سی ای او کے الیکٹرک دوبارہ تعیناتی کی منظوری

 کے الیکٹرک کے بورڈ آف گورنرز نے مونس علوی کی  بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔کے الیکٹر کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ 7 جولائی کو کے الیکٹرک بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025 سے مؤثر ہوگی۔اعلامیے کے مطابق مونس علوی کو 2018 میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور  انہوں  نے 2008 میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے