ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ۔ مگر کتنا
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 6600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5658 روپے اضافے سے 3 لاکھ5 ہزار 898 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 66 ڈالر اضافے سے 3348 ڈالر فی اونس ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں