ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی کوارٹر فائنل تک رسائی
ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ کا آخری میچ بھی جیت لیا۔ ایشین ڈبلزسکواش میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دی۔
پاکستان کی طرف سے ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چی یو وائی اور چن چنگ فو کی ٹیم کو شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے صرف 11 منٹ میں 11 ۔ 2 اور11۔ 9 سے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے تینوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔مزید برآں کوارٹر فائنل میں پاکستان آج شام کوریا سے مقابلہ کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں