ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز کو 35 برس بعد اعزازی آسکر سے نوازا جائے گا

ہالی وڈ کے سپر سٹار ٹام کروز  کو 35 برس بعد اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔جان پر کھیل کر خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز کا شمار ہالی وڈ کے بڑے سپر سٹارز میں ہوتا ہے جنہیں کئی برسوں بعد اکیڈمک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز  کی جانب سے 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اکیڈمی کی جانب سے ایک ایسی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔

ٹام کروز پہلے 4 بار آسکر کیلئےنامزد ہوچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے سپر ہیرو کو کبھی آسکر ایوارڈ نہیں ملا اور اب 35 سال بعد ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اعزازی آسکر حاصل کرنے والوں میں ٹام کروز کے علاوہ کوریوگرافر ٹریل بلیزنگ اور اداکارہ ڈیبی ایلن،  ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس بھی شامل ہیں۔ مزید برآں کنٹری میوزک لیجنڈ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے