راستہ صاف ہو چکا، تہران پر مزید حملے کریں گے،اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ رات بھر کی کارروائی میں فضائیہ نے تہران میں ’درجنوں‘ اہداف کو نشانہ بنایا جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی تنصیبات بھی شامل تھیں۔
میجر جنرل ٹومر بار کے مطابق ان حملوں میں کئی سٹریٹیجک مقامات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران میں اہداف پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر اور فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل ٹومر بار نے ایک مشترکہ جائزہ اجلاس کے بعد کہا: ’ایران تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔‘ ان کے مطابق منصوبے کے تحت اسرائیلی جنگی طیارے تہران میں مزید اہداف پر حملے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں