جسٹس لیاقت شاہین نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جسٹس لیاقت شاہین نے عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پُروقار تقریب جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس لیاقت شاہین سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، کابینہ کے وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، سابق وزیراعظم حاجی سردار یعقوب خان سمیت اہم سیاسی رہنما، ہائی کورٹ اور لوئر کورٹس کے ججز، بار ایسوسی ایشنز کے صدور، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب ایک رسمی اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں معزز مہمانوں نے جسٹس لیاقت شاہین کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قانونی و عدالتی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جسٹس لیاقت شاہین اپنے فرائض منصبی ایمانداری، عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کے تحت ادا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں