پاکستان تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرے گا
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں ایڈوائزری بورڈ میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔تاجکستان کو چینی کی برآمد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پرہوگی، چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملزایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات جلد ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کریں گی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28لاکھ میٹرک ٹن سٹاک موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں