ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

اسلام آباد میں  اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا۔ 2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو  ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم   ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

 ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

 آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے،  ملزم کو 12 گھنٹوں میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ ملزم قتل کے ثبوت مٹانے کے لیے ثناء یوسف کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا تھا ، ملزم بار بار مقتولہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ، قتل کا محرک ثناء یوسف کی جانب سے ملزم کو مسلسل مسترد کیا جانا تھا۔

مزید برآں مقتولہ کے  والد یوسف حسن  کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ویڈیو بیان میں مقتولہ کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری حکومت سے گزارش ہےکہ میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے، اس میں جو بھی ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے