عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط،ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے خلاف بھیجے  ریفرنس  کی تفصیلات  کے لئے سپیکر قومی اسمبلی  کو خط لکھ دیا۔

عمر ایوب نے خط میں سپیکر قومی اسمبلی سے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلےکی تفصیلات مانگ لیں۔ان کا کہنا تھا ریفرنس کی قانونی و آئیئمانی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے سپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنےکی تفصیل فراہم کی جائے، انہوں نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت بھی مانگی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا آرٹیکل 63 (2) کے تحت سپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔خط میں عمر ایوب نے ریفرنس پر سپیکر کی ذہنی تسلی ثابت نہ ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کے لیے تفصیلات بھیج دیں۔عمر ایوب نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پ رریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے