واٹس ایپ میں ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ میں اکثر اسپام میسجز کی بھرمار صارفین کے لیے درد سر بن جاتی ہے۔مگر اب واٹس ایپ میں ایک فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے غیر ضروری میسجز کی تعداد کو کم کیا جاسکے گا اور ایسا یوزر نیم پن (pin) کی مدد سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ کی جانب سے مستقبل میں جب یوزر نیم فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو کمپنی کی جانب سے انہیں پن تیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔یوزر نیم پن فیچر پہلی بار میسجز بھیجنے والے کانٹیکٹس کے لیے ایک گیٹ کیپر کے طور پر کام کرے گا۔یعنی جب کوئی فرد آپ کو یوزر نیم کے ذریعے پہلی بار میسج بھیجنے کا خواہشمند ہوگا تو اسے درست پن کا اندراج کرنا ہوگا۔

اس فیچر سے نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے غیر ضروری یا اسپام میسجز کی تعداد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔آسان الفاظ میں کمپنی کی جانب سے یوزر نیم بنانے والے افراد کی پرائیویسی کو مضبوط بنانے کے لیے یوزر نیم پن کا فیچر فراہم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب کسی صارف کی جانب سے یوزر نیم بنایا جائے گا مگر پن تیار نہیں کی جائے گی تو واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ٹیب کے اوپر ایک بینر کے ذریعے اس فیچر کو ان ایبل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا تاکہ اکاؤنٹ کو زیادہ تحفظ مل سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پن سسٹم کے اضافے سے واٹس ایپ کی جانب سے نامعلوم کانٹیکٹ کی جانب سے صارفین کو میسج بھیجنا بہت مشکل ہو جائے گا۔یعنی صرف وہی افراد آپ کو میسج بھیج سکیں گے جو یوزر نیم اور یوزر پن سے واقف ہوں گے۔تو اس فیچر سے صارفین کو مکمل کنٹرول مل جائے گا کہ ان سے یوزر نیم کے ذریعے کون رابطہ کرسکے گا۔

یوزر نیم پن فیچر کی آزمائش ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا کیونکہ ابھی تک یوزر نیم کا فیچر ہی کمپنی کی جانب سے متعارف نہیں کرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے