پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا

انڈیا کو شکست دینے والی افواج کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔

شائقین فائنل کی ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے