چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن دی گئی تو احتجاج کی کال دوں گا:عمران خان کی دھمکی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دوں گا۔اس سے قبل میں نے کبھی بھی سٹریٹ موومنٹ کی کال نہیں دی، ایک تیلی لگانے سے سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، پاکستان میں بنگلہ دیش سے برے حالات ہیں۔ بنگلہ دیش میں فوج نے اپنی عوام پر گولی نہیں چلائی، ملک میں سٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام باہر نکلی تو پاکستانی فوج بھی ان پر گولی نہیں چلائے گی، ‏عوام میں لاوا پک چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے