نئی سعودی ویزا پالیسی،1سالہ ملٹی پل انٹری سہولت ختم
ریاض : سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے ۔
سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کیلئے جاری کئے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا ہے ۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزا کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزا جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہو گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کیلئے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے ، خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کیلئے نسک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رمضان رعایتی سیل کا آغاز اتوار سے کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں