پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا ، مختلف شہروں سے 15 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید
دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں