وفاقی حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مارچ سے بجلی کی قیمت میںکمی کا فیصلہ کیا ہے۔ لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی،نیپرا نے 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت مقرر کر دی۔

مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کیلئے2 روپے فی یونٹ کمی لائی جا سکے گی،منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد ہوگئی

منظوری سے صارفین کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا،کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے