بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ن لیگ آزادکشمیرکے صدر شاہ غلام قادرکی اہم ملاقات
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے صدر و سابق اسپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے صدر و سابق اسپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرنے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے صدر و سابق اسپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں