امریکی کمپنی کا دبئی میں فلائنگ ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

امریکی فضائی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس کی بیٹری سے اڑنے والی کمرشل ٹیکسیاں 2025 کے آخر تک دبئی میں اپنی خدمات کے لیے دستیاب ہوں گی ۔
العربیہ اردو کے مطابق کمپنی کے سی ای او جوبین بیورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک بنیادی ڈھانچے کو مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ سال کے پہلے چھ ماہ میں پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔کمپنی کے مطابق 2025 تک تجارتی آپریشن کی تیاری شروع ہو سکتی ہے،تاہم امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی طرف سے سرٹیفیکیشن ابھی باقی ہے۔کیلیفورنیا میں جوبی کے حصص ایک فیصد بڑھتے ہوئے 4.96 ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ نیویارک کی سٹاک ایکسچینج میں جوبی کمپنی کے سٹاک 26 فیصد کم ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے