یوکرین نے روسی افواج کے خلاف جدید روبوٹک کتے تعینات کر دیے
یوکرین نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جدید روبوٹک کتے تعینات کر دیے ہیں، جو روسی افواج کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ روبوٹک کتے جنگلوں اور شہری علاقوں میں نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فوجیوں کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ کتے ریموٹ کنٹرول سے دو کلو میٹر دور تک آپریٹ کیے جا سکتے ہیں، جس سے ان کی تعیناتی انتہائی موثر ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس ہفتے میں ہوسکتا ہے، امریکا
یوکرینی وزارت داخلہ نے اس روبوٹک کتے کی ویڈیو جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد خصوصی آپریشن یونٹس کو نگرانی اور دفاع کے مشن میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس تکنیکی پیشرفت سے یوکرین کو اپنے فوجی آپریشنز میں نیا اور جدید حربہ مل رہا ہے، جو جنگ کے میدان میں اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں