رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالرکا اضافہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالرز کی ترسیلات وطن بھیجیں
تین جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں